05 جون ، 2012
واشنگٹن… امریکی سینیٹ میں پاکستان کو دی جانے والی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا ختم کرنے اور ان کی رہائی سے مشروط کرنے کا قانون پیش کردیا گیا۔ یہ قانون سینیٹر Sen. Rand Paul رینڈ پاوٴل نے پیش کیا ہے۔ قانون میں شامل پہلے بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد تب تک روک لی جائے جب تک وہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کو ختم کرکے پاکستان سے باہر جانے کی اجازت نہ دے دے۔ سینیٹر پاوٴل کے دوسرے بل کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی شہریت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ سینیٹر پاوٴل نے اس سے قبل امریکی صدر بارک اوباما کو بھی خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر شکیل کی رہائی تک پاکستان کو دی جانے والی امداد میں تاخیر کردی جائے۔