پاکستان
05 جون ، 2012

وحیدہ شاہ کیس ، الیکشن کمیشن کی اپیل نمٹادی گئی

وحیدہ شاہ کیس ، الیکشن کمیشن کی اپیل نمٹادی گئی

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے ضمنی الیکشن میں انتخابی عملہ پر تشدد سے متعلق وحیدہ شاہ کیس میں الیکشن کمیشن کی اپیل کو فریقین کی رضامندی سے نمٹادیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کواس کیس کافیصلہ دوہفتوں میں کرنیکی ہدایت بھی کی ہے۔ وحیدہ شاہ کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے ایک فیصلے پر الیکشن کمیشن کی اپیل پر چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ وحیدہ شاہ کیس حیدرآباد سے سندھ ہائی کورٹ کی کراچی میں پرنسپل سیٹ کو منتقل کردیا جائے ، وہاں اس کیس کی سماعت 11 جون کوکی جائیگی۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں