دنیا
05 جون ، 2012

لیبیا: باغیوں سے طرابلس ایئر پورٹ کا قبضہ چھڑا لیاگیا

طرابلس …لیبیا کے قومی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل نے کہا ہے کہ سرکاری فورسز نے باغیوں سے طرابلس انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ عرب سیٹلائٹ چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں مصطفی عبدالجلیل نے کہا کہ باغیوں نے ایئر پورٹ پر حملہ کر کے اسے کئی گھنٹوں تک اپنے قبضے میں رکھا تھا،ایئر پورٹ پر حملہ خطرناک پیشرفت ہے، مگر ہم نے حکومت، فوج اور سمجھ دار انقلابیوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کر لیا ہے۔طرابلس کی سکیورٹی کمیٹی کے عہدیدار محمد الغریانی نے بتایا کہ ترھونہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے ایئر پورٹ پر دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد حکام نے پروازیں منسوخ کر دیں۔ ادھر لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں ملٹری پولیس اور ایک ملیشیا گروپ کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب شہر کے مغرب میں پولیس کی ایک چوکی پر ملیشیا کے ایک نوجوان کارکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس کے بعد ملیشیا کے اراکین نے ملٹری پولیس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر دیا۔

مزید خبریں :