05 جون ، 2012
بیونس آئرس … ارجنٹائن نے فاک لینڈ جزائر کے قریب برطانوی کمپنیوں کی جانب سے تیل کی تلاش کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی حکومت نے متنازعہ جزائر میں اس طرح کی سرگرمیوں پر پانچ برطانوی کمپنیوں کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جزائر کے باسیوں کو اپنے قدرتی وسائل کی تلاش کا حق حاصل ہے اور بیونس آئرس حکومت انہیں ہراساں اور خوفزدہ کرنے کے ذریعے قانون شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان فاک لینڈ جزائر کے معاملے پر 1982 ء میں جنگ بھی ہوئی تھی۔