دنیا
05 جون ، 2012

روس، چین شراکت علاقائی سلامتی کو مضبوط کررہی ہے ،ولادیمیرپوتن

ماسکو …روس کے صدرولادی میرپوتن نے کہاہے کہ روس اور چین کے درمیان تزویری شراکت عالمی اور علاقائی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کررہی ہے ۔ چینی اخبارکو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ روس چین تعلقات نئی قسم کے تعلقات ہیں جو انتہائی مستحکم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عصرحاضر میں عدم استحکام اور عدم اعتماد کے پیش نظم روس اور چین کے درمیان اتنے مضبوط تعلقات بے مثال ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہر سیاست دان سمجھتا ہے کہ عالمی مسائل سے متعلق روس اور چین کے مو قف کو نظر انداز کرنا ناممکن ہے ۔

مزید خبریں :