دنیا
05 جون ، 2012

روس نائیجیریا میں پہلا جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا

ماسکو … روس نائیجیریا میں پہلا جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا۔ روسی میڈیا کے مطابق جوہری توانائی سے متعلق روس کی سرکاری کارپوریشن روس آتوم کے سربراہ سرگئی کِری اینکو نے بتایا کہ روس اور نائیجیریا نے اس حوالے سے سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ساری دنیا میں دس جوہری بجلی گھر چالو کئے گئے جن میں روسی ماہرین نے کلیدی کردار اداکیا ۔ روس اور نائیجیریا کے درمیان سمجھوتے کے مطابق دونوں ممالک نائیجیریا میں جوہری بجلی گھر کی تعمیر میں تعاون کریں گے۔ اس منصوبے کی کل مالیت ساڑھے چار ارب ڈالر ہے۔

مزید خبریں :