دنیا
05 جون ، 2012

امریکہ کا آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان کشیدگی پراظہار تشویش

واشنگٹن …امریکہ نے آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق آرمینا کے دارالحکومت یریوان میں میڈیا سے بات چیت میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ نگورنو کاراباخ کا وہ محصور علاقہ جہاں اکثریتی آرمینیائی نسل آباد ہے،میں طاقت کے استعمال کے ذریعے تنازع کو حل کیا جاسکتا ہے۔ اْنھوں نے حالیہ جھڑپ ، جس میں کم از کم تین آرمینائی فوجی ہلاک ہوئے، میں جانی نقصان کو بے معنی ہلاکتیں قرار دیا۔ انہوں نے ترکی پر زور دیا کہ وہ آرمینیا کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرلے، اب گیند ترکی کی کورٹ میں ہے۔ ہلری کلنٹن اب جارجیا اور آزربائیجان جائیں گی جہاں متوقع طور پر دوطرفہ بات چیت امریکہ کے ساتھ معاشی، سیاسی اور سلامتی کے تعلقات پر مرکوز رہے گی۔

مزید خبریں :