05 جون ، 2012
منیلا…فلپائن میں سمندری طوفان ” ماوار“ کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بچے ہلاک اور چھ ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔ محکمہ شہری دفاع کے حکام کے مطابق مغربی جزیرے پلوان میں تین بچے دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ خراب موسم کے باعث سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے جانے والے چھ ماہی گیر لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ امدادی کارکنوں نے 32 ماہی گیروں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان ماوار گزشتہ روز شدت اختیار کرگیا تھا۔ سمندری طوفان کے ساتھ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں بھی وسیع پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے ، سمندری طوفان دارالحکومت منیلا سے 660 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔