دنیا
05 جون ، 2012

اومان:غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے 4 ہزارافراد گرفتار

مسقط …اومان میں سال 2012ء کے پہلے تین ماہ کے دوران غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے والے 4000 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔ شاہی پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل عبدالکریم بن مراد البلوشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران تقریباً چار ہزار پانچ سو غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں کو واپس بھجوایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان افراد کا تعلق ایشیائی اور عرب ممالک سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ واپس بھجوائے جانے والے افراد کو بین الاقوامی معاہدوں کے تحت واپس بھجوایا گیا ہے۔

مزید خبریں :