05 جون ، 2012
کراچی… وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فنڈز کی کمی آڑے آنے نہیں دیں گے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبے دیئے گئے لیکن ن لیگ کی حکومت نے عمل نہیں کیا،ونڈ پاور سے آئندہ سال تک 600 میگاواٹ بجلی نظام کا حصہ بن جائیگی۔ ایک سوال پر وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی ہونے سے جمہوریت کونقصان ہوگا۔