05 جون ، 2012
پشاور…پشاورکے مختلف مقامات پر گردوغبار کے طوفان سے دیواریں گرنے، کچے مکانات کی چھتیں اڑنے، درخت اور ہورڈنگز اکھڑنے سے ایک شخص جاں بحق اورآٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔پشاور شہر میں بعد ازدوپہر تیز آندھی شروع ہوگئی۔ اسی کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں کی وجہ سے شہر گردوغبار سے اٹ گیا۔یونیورسٹی ٹاوٴن، صدر اور شہر کے مختلف مقامات پر دیواریں گرنے اور کچے مکانات کی چھتیں اڑنے کی اطلاعات ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر ہورڈنگز اور درخت گرنے سے ٹریفک بھی متاثرہوئی۔ ورسک روڈ پر ماربل کیکارخانے کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ آٹھ افرادزخمی ہو ئے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔