27 فروری ، 2016
میرپور ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار آج پھر پریشان ہیں،ایک طرف پیا ہیں تو دوسری طرف انڈیا ،دنیا کی نظریں میچ کے ساتھ اسپورٹس جوڑی پربھی ہوں گی۔
میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم پر ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ صرف دونوں ٹیموں کا نہیں یہ معاملہ ثانیہ کی ٹینشن کا بھی ہے،ایک طرف انکا میکہ اور دوسری طرف سسرال ،ایک طرف ہے سیاں،دوسری طرف ٹیم انڈیاہے،
ثانیہ مرزا ہر پاک انڈیا ٹاکرے میں مرکز نگاہ بن جاتی ہیں،ثانیہ مرزاکہتی ہیں پاک انڈیا میچ کو وہ نارمل لیتی ہیں لیکن چاہتی ہیں میکے والے جیتیں اورسیاں جی دکھائیں پرفارمنس اچھی،لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اپنے سسرا ل کی جیت کی خوشی وہ سنیاں اوردیوروں کے ساتھ خوب مناتی ہیں ۔