05 جون ، 2012
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف صنعت مالکان اور مزدوروں نے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چائنہ چوک میں فیکٹری مالکا ن سمیت مزدوروں نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ کو چاروں اطراف سے بند کر دیا۔احتجاجی مظاہر ے میں ڈھول بجائے گئے اورلوگ تو لوگ گدھے بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔