پاکستان
06 جون ، 2012

کوہستان میں جرگے سے قتل کی سزا، ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی

کوہستان میں جرگے سے قتل کی سزا، ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں آج کوہستان میں مقامی جرگے کی جانب سے لڑکوں اور لڑکیوں کو قتل کرنے کے مبینہ حکم پر از خود نوٹس کیس کی ساعت ہوگی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوہستا ن میں شادی کی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جرگے کی جانب سے لڑکوں اور لڑکیوں کوقتل کرنے کا حکم جاری کرنے سے متعلق خبر کا نوٹس لیا تھا ،گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ معلوم کرکے بتائیں کہ لڑکیوں کا کیا معاملہ ہے اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، ڈی آئی جی اور ایڈیشنل کمشنر ہزارہ، ڈی پی او کوہستان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ واقعہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے عدالت نے حکم دیا تھا کہ واقعہ نہیں ہوا تومتاثرہ لڑکے لڑکیوں کو آج سماعت پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ خبروں کے مطابق کوہستان میں شادی کی تقریب میں لڑکوں کے رقص پر تالیاں بجانے پر خواتین کو مقامی جرگے کی جانب سے قتل کرنے کا مبینہ حکم دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :