دنیا
06 جون ، 2012

افغانستان، قندہار میں خودکش حملہ،21افراد ہلاک22زخمی

افغانستان، قندہار میں خودکش حملہ،21افراد ہلاک22زخمی

کابل… افغانستان میں خود کش حملے میں 21 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ پولیس چیف جنرل عبدالرازق کے مطابق حملہ آور نے نیٹو کی قندھار ائیر بیس کے پارکنگ ایریا میں درجنوں سپلا ئی ٹرکوں کے درمیان دھماکا کیا جس میں 21 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 22 زخمی ہیں۔ پولیس چیف کے مطابق دھماکے میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

مزید خبریں :