06 جون ، 2012
کابل…افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 3طالبان عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بدھ کو افغان حکام کے مطابق نیٹو کے جنگی طیاروں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر افغانستان کے مشرقی صوبے وردک کے ضلع سید آباد میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3طالبان عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے‘ صوبائی گورنر کے ترجمان شاہد اللہ نے بھی نیٹو کے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔