29 جنوری ، 2012
کراچی…بجلی کی معطلی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی دو لائنیں پھٹ گئیں ، جس کے باعث دس کروڑ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ہے۔ واٹر بورڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ لاینیں پھٹنے کی وجہ سے جمشید ٹاوٴن ، سائٹ ایریا، لیاری،سی اوڈی پلانٹ، ناظم آباد اور لیاقت آباد کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ ترجمان واٹر بورڈکے مطابق واٹر بورڈ کے انجینئر لائنیں صحیح کررہے ہیں ، مرمت میں ایک سے دودن لگ سکتے ہیں۔