29 جنوری ، 2012
لاہور… جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر برہ مولانا فضل الر حمن اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشر یف کے در میان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون اور قبل ازوقت انتخابات کیلئے حکو مت پر دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اتوار کو لاہور میں شہبازشر یف نے مولانا فضل الر حمن کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنما ؤں نے ملک کے موجودہ سیاسی حالات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا اور ودنوں جما عتوں کے قائد ین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس لیے مسائل کا حل صرف جلدازجلد انتخابات میں ہی ممکن ہے اور مستقبل کی سیاسی حکمت اور اپوزیشن جما عتوں کے اتحاد کیلئے ایک دوسرے سے تعاون جا ری رکھا جا ئیگا۔میاں شہبا زشر یف نے مولانا فضل الر حمن کو شہبا زشر یف نے مزار قائد کے کامیاب جلسے پر مبارکباد بھی دی۔