پاکستان
29 جنوری ، 2012

چوہدری برادران سے سوڈانی سفیر کی ملاقات

لاہور… پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدرچودھری شجاعت حسین سے سوڈان کے سفیر محمد الشفیع نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے علاوہ عالمی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں برادر اسلامی ملکوں میں تجارت، زراعت اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون میں اضافہ پر اتفاق رائے کیا۔چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کو سوڈانی سفیر نے دورئہ سوڈان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نیشنل کانگریس پاکستان مسلم لیگ سے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے، انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں باالخصوص زرعی مشینری سازوں پر سوڈان میں صنعتیں لگانے اور کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ہمارے زرعی شعبہ میں پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ عملی دلچسپی لینی چاہئے۔

مزید خبریں :