13 مارچ ، 2016
ماسکو ..........ا مریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق رکن ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ وہ امریکا واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔
روس کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل نے خبر دی ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے، جو اس وقت روس میں عبوری طورپر پناہ گزیں ہیں، کہا ہے کہ وہ روس میں مستقل رہائش کے لئے نہیں آئے ہیں بلکہ واپس امریکا لوٹنا چاہتے ہیں۔ ایڈورڈ اسنوڈن نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ وہ امریکا میں اپنی سابقہ سرگرمیاں ماضی کی ہی طرح اور پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے پہلے بھی اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ خود کو امریکی حکومت کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ ان پر منصفانہ طریقے سے مقدمہ چلائے جانے کی ضمانت دی جائے۔ایڈورڈ اسنوڈن نے جنھوں نے 2013میں امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا پردہ چاک کیا تھا۔