دنیا
13 مارچ ، 2016

امریکی صدارتی امیدوار کشیدگی کو فروغ نہ دیں،اوبامہ

امریکی  صدارتی امیدوار کشیدگی کو فروغ  نہ دیں،اوبامہ

واشنگٹن...........امریکی صدر بارک اوبامہ نے ملک کے آئندہ صدر کے لیے انتخابی دوڑ میں شامل امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کو فروغ دینے سے بچیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی منسوخ کیے جانے کے بعد صدر اوباما نے یہ بیان جاری کیا ، اور کہا کہ امیدواری کے دعویدار دوسرے امریکیوں کی توہین نہ کریں اور نہ پر تشدد ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں اپنے حامیوں اور احتجاج کرنے والے لوگوں کے درمیان لڑائی ہو جانے کے بعد اپنی ریلی منسوخ کر دی تھی۔

ٹرمپ کے مخالفین ان پر اشتعال انگیز بیان بازی کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ انتخابی دوڑ میں شامل لوگوں کی توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ ہم چیزوں کو بہتر کیسے کر سکتے ہیں۔وہ توہین نہ کریں، اسکول کے بچوں کی طرح طنز نہ کریں اور نسل اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کریں۔

اوباما نے ڈلاس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے رکھے گئے ایک پروگرام میں انتخابی دعویداروں کو نصیحت کی۔انتخابی دوڑ میں شامل لوگوں کی توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ ہم چیزوں کو بہتر کیسے کر سکتے ہیں۔اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف موقف اپنایا ہے اور میکسیکو سے ملحق امریکی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی بات کی تھی۔

مزید خبریں :