دنیا
16 مارچ ، 2016

حالیہ صدارتی مہم سے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، اوباما

 حالیہ صدارتی مہم سے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، اوباما

واشنگٹن.......... امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

خبر غیر ملکی میڈیا کے مطابق قانون سازوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے صدارتی انتخاب کیلئے جاری سخت مہم کو فحش اور متنازع بیان بیازی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح نہ صرف اْن کے دورِ صدارت کے دوران حاصل ہونے والے فوائد خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ اس سے امریکا کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔

بارک اوباما نے کہاکہ ہم نے خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے فحش اور متنازع بیانات سنے ہیں۔انھوں نےکہا کہ کیا اس کا تعلق امریکی برانڈ (تشخص) سے بھی ہے؟ پوری دنیا میں ہمارا کیا تاثر جارہا ہے؟ اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم اور متنازع بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم (امریکی) جو کچھ کہتے ہیں اور جو کچھ کرتے ہیں، دنیا اْس پر توجہ دیتی ہے۔

مزید خبریں :