دنیا
16 مارچ ، 2016

جان کیری روس کا دورہ کریں گے

جان کیری روس کا دورہ کریں گے

واشنگٹن..........امریکی وزیر خارجہ جان کیری اگلے ہفتے روس کادورہ کریں گے جہاں وہ روسی قیادت سے شام کے بحران کے خاتمے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔

جان کیری نے واشنگٹن میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس کا شام سے اپنے فضائی دستے واپس بلانا ایک اہم پیش رفت ہے اور امریکا خطے میں قیام امن کے اس موقع کو کھونا نہیں چاہتا۔

جان کیری نے کہا کہ وہ اپنے دورہ ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے اور شام کے مسئلہ کا قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے تمام سفارتی کوششیں کریں گے۔

مزید خبریں :