کاروبار
07 جون ، 2012

پاکستانی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، ملائیشین قونصل جنرل

پاکستانی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، ملائیشین قونصل جنرل

حیدر آباد … ملائیشیا کے قونصل جنرل ابوبکر مامت نے کہا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ ہرسال 24 ملین سیاح ملائیشیا آتے ہیں۔ حیدآباد میں چیمبر آف کامرس میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ابو بکر مامت نے کہا کہ پام آئل کی ایکسپورٹ ملائیشیا کی ٹریڈ کا 80 فیصد ہے اور پاکستان ملائیشیا سے پام آئل امپورٹ کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، ملائیشیا بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی تاجر سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

مزید خبریں :