پاکستان
08 جون ، 2012

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی… محکمہ موسمیات نے آج کشمیرسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی راول پنڈی، لاہور، بہاول پور، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب اور حیدرآباد ڈویژن کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی، سیالکوٹ، دادو، خیر پور ناتھن شاہ اور پڈعیدن میں آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تربت گزشتہ روز 44 سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا۔

مزید خبریں :