پاکستان
20 مارچ ، 2016

شہباز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، توانائی کے منصوبوںپرگفتگو

شہباز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، توانائی کے منصوبوںپرگفتگو

لاہور…وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نےلاہورمیں پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف سےملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور توانائی کے مختلف منصوبوں کےحوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

خواجہ آصف سے گفتگو کرتے ہوئےمحمد شہبازشریف کاکہناتھاکہ توانائی بحران پر قابوپانےکیلئےڈھائی برس کےدوران جتنےاقدامات کئے،اس کی مثال نہیں ملتی۔

شہباز شریف کاکہناتھاکہ توانائی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے،سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر توانائی سیکٹر کےمنصوبوں کیلئے ہیں،جبکہ پنجاب میں سی پیک کےمتعدد منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو توانائی بحران سےنکالنےکیلئےپُرعزم ہیں،2017ءکے آخر تک مزید ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہو گی۔

مزید خبریں :