پاکستان
20 مارچ ، 2016

فیصل آباد میںتجاوزات کیخلاف آپریشن،دکانداروں کی مزاحمت

فیصل آباد میںتجاوزات کیخلاف آپریشن،دکانداروں کی مزاحمت

فیصل آ باد…فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران دکانداروں اورٹریفک وارڈنز میں گالم گلوچ اور دھکم پیل ہو گئی۔

سٹی ٹریفک پولیس نے گمٹی چوک سے لے کر کارخانہ بازار چوک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے سڑک پر کھڑی موٹرسائیکل اور فٹ پاتھ سے سامان اٹھا لیا۔ اس دوران دکانداروں نے موٹرسائیکل اٹھانے سے منع کیا تو ٹریفک وارڈنز اور دکانداروں کے درمیان شروع ہونےوالی تلخ کلامی گالم گلوچ اور دھکم پیل تک جا پہنچی ۔

ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ ٹریفک کی روانی کیلئے سڑک پر غلط پارکنگ کرنے اور فٹ پاتھ واگزار کرانے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکل کہاں کھڑی کریں ، کوئی متبادل پارکنگ بھی موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں :