پاکستان
08 جون ، 2012

گرمی کی شدت میں کمی سے لوڈشیڈنگ کو بھی ریلیف مل گیا

گرمی کی شدت میں کمی سے لوڈشیڈنگ کو بھی ریلیف مل گیا

لاہور… ملک بھر میں چند روز سے گرمی کی شدت میں کمی کے بعد لوڈشیڈنگ میں بھی ریلیف نظر آ رہا ہے ،بجلی کی طلب میں کمی پر شارٹ فال کم ہو کر 4241 میگاواٹ پر آ گیا۔ پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی سے شارٹ فال میں بھی کمی آئی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کوشیڈول میں لانے میں مدد ملی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار 11395 میگاواٹ جبکہ طلب 15636 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بڑے شہروں میں 10 جبکہ دیہات میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، پیپکو حکام نے تسلیم کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا ، عارضی ریلیف بجلی کی طلب میں کمی کی وجہ سے ملا ہے۔

مزید خبریں :