انٹرٹینمنٹ
22 مارچ ، 2016

فرانسیسی اسپائیڈر مین ایلن رابرٹ کا نیا کارنامہ

فرانسیسی اسپائیڈر مین ایلن رابرٹ کا نیا کارنامہ

پیرس ......حقیقی زندگی میں بھی لوگوں کو اسپائیڈر مین کے تخلیقی کردار نے اتنا متاثر کردیا ہے کہ اب عام لوگ بھی اس کردار کی خصوصیات اپناتے ان کا عملی مظاہرہ کرتے نہیں ہچکچاتے۔

53 سالہ فرانسیسی باشندہ ایلن رابرٹ جس کا نک نیم اسپائیڈر مین ہے شاید اس کردار سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہے اسی لئے وہ اب تک دنیا بھر کی100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے ۔

رابرٹ نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے بزنس ڈسٹرکٹ لا ڈیفنس میں قائم614فٹ(187میٹر) او نچے ٹاور کو محض 45منٹ میں بناء کسی حفاظتی آلات کے سَر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا جسے دیکھنے سیکڑوں مقامی باشندے اور پولیس اہلکاربھی موجود تھے۔

مزید خبریں :