08 جون ، 2012
کابل … افغانستا ن میں نیٹو فورسز کے حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر امریکی جنرل نے معافی مانگ لی۔ نیٹو کے ترجمان کے مطابق افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے صوبہ لوگر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے میں انہوں نے مقامی قبائلی رہنماوٴں اور شہریوں سے ملاقات کی۔ جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ نیٹو حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے اور مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے واقعے پر مقامی رہنماوٴں سے نیٹو کی طرف سے معافی بھی مانگ لی، لوگر صوبے میں نیٹو کے فضائی حملے میں 18 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔