08 جون ، 2012
اسلام آباد … یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشنز نے چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کمی کردی ، جبکہ مزید23 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشنز کے اعلامیے کے مطابق چینی 48 کے بجائے 47 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، مصالحہ جات سمیت 23 مختلف برانڈز کی اشیاء 2 سے 12 فیصد سستی کی جا رہی ہیں جبکہ مزید 20 برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں 2 سے 10 فیصد اضافہ کیاگیاہے، ان میں صابن اور واشنگ پاوٴڈر شامل ہیں۔