08 جون ، 2012
ماسکو … روس میں جنوبی سائبیریا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اس دوران 8 فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے 14 فائر فائٹرز کو پیراشوٹ کے ذریعے جنگل میں اتارا گیا لیکن ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے 8 فائر فائٹرز آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ فاریسٹ حکام کے مطابق آگ لگنے سے قریبی شہر پر دھویں کے بادل چھا ئے ہوئے ہیں، جبکہ مرکزی موٹر وے ٹریفک کیلئے بندکردی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ نے منگولیا کی سرحد کے قریب روس کے علاقے تووا کے 500 ہیکٹر رقبے کو تباہ کردیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں مجرمانہ غفلت کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔