09 جون ، 2012
لاہور ... قومی ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور اولمپکس میں جیت کے لئے پرعزم ہیں۔یہ بات انھوں نے یورپ کے 10 روزہ دورے پر روانگی کے وقت لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 6 کھلاڑی اور دو آفیشل لاہور سے جبکہ 12 کھلاڑی اسلام آباد سے روانہ ہوں گے ۔لاہور سے جانے والوں میں سہیل عباس،کاشف شاہ،راشد،علی شاہ،عمر بھٹہ اور خالد بھٹی شال تھے۔ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے قوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی میں نتائج کی اہمیت نہیں ہوتی،کارکردگی دیکھنا چاہیے۔کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ہے۔ٹیم بیلجئیم میں ایک،جرمنی میں دو اور ہالینڈ میں ایک میچ کھلے گی اور پھر وہاں سے اولمپکس میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہو جائیگی۔