09 جون ، 2012
لاس اینجلس ... ہالی وڈاداکارہ لنڈسے لوہان کو حادثے میں زخمی ہونے پراسپتال میں داخل کرادیاگیا۔سیلبریٹی نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ لنڈسے لوہان اپنی گاڑی میں لاس اینجلس کے ہائی وے پرسفرکررہی تھیں کہ ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔حادثے میں زخمی ہو نے پرمعروف اداکارہ کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لوہان معمولی زخمی ہوئی ہیں انھیں احتیاط کے طورپراسپتال میں رکھاگیاہے۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائیں اورنہ ہی یہ بتایاکہ لنڈسے لوہان کی حالت کیسی ہے۔