کھیل
26 مئی ، 2016

ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں ضرورت ہوئی تو دستیاب ہوں گا،آفریدی

ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں ضرورت ہوئی تو دستیاب ہوں گا،آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ اچھا ہے سلیکٹرز انہیں دور رکھیں اور دیکھیں کہ نوجوان کہاں کھڑے ہیں۔ بوم بوم نے کہا کہ اگر ٹیم کو دورہ انگلینڈ کےلیے ان کی ضرورت ہے تو وہ دستیاب ہوں گے۔
 
ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ قومی ٹیم سے اس لیے دور ہیں کیونکہ سلیکٹرز ’نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں۔‘
آفریدی نے کہا کہ انہوں نے سلیکٹروں کو بتایا ہے کہ اچھا ہے کہ وہ انہیں دور رکھیں اور دیکھیں کہ نوجوان کہاں کھڑے ہیں۔

شاہد آفریدی کے مطابق ’وہ موسمِ گرما میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے پر خوش ہیں، اس کے بعد کیا ہوتا ہے دیکھیں گے۔‘لیکن اگر سلیکٹرز انہیں قومی ٹیم میں لینا چاہیں تو وہ دستیاب ہوں گے۔

 36 سالہ شاہد آفریدی اپنےکائونٹی سیزن میں جمعہ کو ہیمشائر کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے۔


 

مزید خبریں :