26 مئی ، 2016
کراچی میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کے مرکزی ملزم رحیم سواتی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کے پولیس ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع کردی۔...
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی، پیرآباد پولیس نےکیس کے مرکزی ملزم ملزم رحیم سواتی کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر 3مارچ 2013ءکو پروین رحمان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا،ملزمان اورنگی پائیلٹ پروجیکٹ کی دو ایکڑ زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور جب پروین رحمان رکاوٹ بنیںتو انہیں قتل کر دیا۔
ملزم رحیم سواتی نے دوران قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں 30 مئی تک توسیع کردی۔