26 مئی ، 2016
سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کی بلوچستان میں ہلاکت سے امن عمل کو نقصان پہنچا ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے دوست ممالک کے سفیروں کو ملا اخترمنصور کی ہلاکت کے معاملے پر اعتماد میں لیا ۔
دفتر خارجہ میں بلوچستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے معاملے پر چین، سعودی عرب اور ترکی کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔