پاکستان
26 مئی ، 2016

14 چینی پلانٹ پاکستان میں 2 سال میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دینگے

14 چینی پلانٹ پاکستان میں 2 سال میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دینگے

محمد رفیق مانگٹ...ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ چین کے 14پاور پلانٹس پاکستان میں 2برسوں میں بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق چینی پاورپلانٹس 10ہزار400میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، سی پیک کوبھارت براہ راست چیلنج سمجھتا ہے،پاکستان میں اتنی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری پہلےکبھی نہیں کی گئی۔

امریکی اخبار  کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں چینی منصوبوں پر بھارت نے واویلا مچا رکھا ہے، بھارتی اسٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادرمیں بیس قائم کرنے پر پریشان ہے،ریل منصوبے کو چین سے دوستی کی علامت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔


 

مزید خبریں :