پاکستان
26 مئی ، 2016

سندھ پولیس تفتیشی فنڈز میں خورد برد، تحقیقات میں پیشرفت

سندھ پولیس تفتیشی فنڈز میں خورد برد، تحقیقات میں پیشرفت

 


سندھ پولیس کے تفتیشی فنڈز میں خوردبرد سے متعلق نیب کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، کرپشن کا سلسلہ مٹھی تک دراز ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نیب نے 11 ایس ایچ اوز کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق 2014ء اور 2015ء کے تفتیشی فنڈز کے لیے ضلع مٹھی کی پولیس کو 50 لاکھ روپے جاری کیے گئے تھے، نیب نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں گڑ بڑ گھٹالے کا سراغ لگایا،تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خوردبرد مٹھی میں بھی ہوئی۔

نیب ذرائع کے مطابق پولیس کے تفتیشی فنڈز میں کرپشن سے متعلق رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے جو سپریم کورٹ کے حکم پر 6جون کو عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔

مزید خبریں :