پاکستان
26 مئی ، 2016

پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا

پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا

 


پاکستان تحریک انصاف نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ا س بات کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے  اجلاس میں کیا گیا۔

 ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کے مطابق اجلاس میں کہا گیاکہ ملک میں عوام غربت اور محرومی کی چکی میں پس رہے ہیں، اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کا ایجنڈا بھرپور انداز سے اٹھائے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 ترجمان  کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں پاناما لیکس کےمعاملےپرہر فورم سے حکومت پر تحقیقات کے لیے دباؤ بڑھانے اور ضابطہ کار کمیٹی پر بھی سنجیدگی سے قانون سازی میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :