26 مئی ، 2016
جماعت اسلامی کے تحت پشاور تا کراچی کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ جمعہ 27مئی کوکراچی پہنچے گا، کینٹ اسٹیشن پرشاندار اور تاریخی استقبال کیا جائے گا،سراج الحق کینٹ اسٹیشن پر عوام سے خطاب کریں گے ۔
ٹرین مارچ کے بھرپور اور شانداراستقبال کے لیے جماعت اسلامی کے تحت بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی گئی ہیں، کینٹ اسٹیشن پر کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور دیگر رہنماو ٔں نے جمعرات کے روز کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا اوراستقبال کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا،کل شام 7بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پر شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے ٹرین مارچ کو عوام کے اندر شعور بیدار کرنے اور عوام کو اپنا حق مانگنے کی طاقت دینے کی تحریک قرار دیا۔