پاکستان
26 مئی ، 2016

پولیس پر حملہ کرنیوالے گروپ کے بیرون ملک سے تعلق کا انکشاف

پولیس پر حملہ کرنیوالے گروپ کے بیرون ملک سے تعلق کا انکشاف

 


کراچی میں عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہل کاروں پر حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔دہشت گرد گروپ کی ڈوریاں بیرون ملک سے ہلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

21 مئی کو عائشہ منزل پر دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات میں پولیس ملزمان کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق کارروائی میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ کے کارندوں کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جاتا ہے،گروپ کے ارکان کارروائی کرکے بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ نےتصدیق کرتے ہوئے جیونیوز کو بتایا ٹریفک پولیس پر حملے سے کچھ دن قبل ہی مرکزی دہشت گرد کراچی آیا تھا،گزشتہ سال ٹریفک پولیس اہلکاروں پرحملوں میں بھی یہی گروپ ملوث تھا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور جلد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :