پاکستان
26 مئی ، 2016

کرپٹ لوگوں کی حکمرانی نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے، سراج الحق

کرپٹ لوگوں کی حکمرانی نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے، سراج الحق

 


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی حکمرانی نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔جماعت ِ اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ دوسرے مرحلے میں لاہور سے روہڑی کی جانب رواں دواں ہے۔

جماعت ِ اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ دوسرے مرحلےمیں صبح لاہورسے روانہ ہوا،میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر سراج الحق کاکہناتھاکہ کرپشن کا ناسور مزید پھیل گیا ہے، پاناما لیکس میں کرپٹ لوگوں کے نام ہیں جن کا احتساب چاہتےہیں۔

 ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی کا شاندار استقبال کیا گیا۔بہاول پور پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کو موجودہ کرپٹ نظام سے کچھ نہیں مل سکتا۔

 رحیم یار خان میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٹرین مارچ کرپشن بدعنوانی اور لٹیروں کے خلاف ہے، مارچ کے شرکاء رات روہڑی میں قیام کے بعد جمعے کو کراچی کے لیےروانہ ہوں گے۔

مزید خبریں :