پاکستان
26 مئی ، 2016

ملک نہ سول حکومت اکیلے چلا سکتی ہے نہ فوج، شہباز شریف

ملک نہ سول حکومت اکیلے چلا سکتی ہے نہ فوج، شہباز شریف

 


وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک نہ سول حکومت اکیلے چلا سکتی ہے اور نہ ہی فوج، یہ کام سب کو متحد ہو کر کرنا ہے۔

لاہور میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ صوبے کے بچے بچیوں کو فنی تربیت و تعلیم سے آرستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں جب بھی قدرتی آفات آئیں، سول ملٹری تعاون کی شاندار مثالیں ملیں، ملک کو بہتر طریقے سے چلانا سب کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قائد اعظم اور اقبال نے جس ملک کا خواب دیکھا تھا وہ اب بھی ادھورا ہے، اگر ہم خود کو تبدیل کرنے کا عزم کر لیں تو کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

اتحاد اور مل جل کر کام کرنے کی عظمت کو بیاں کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نے جب اقبال کے شعر کا سہارا لیا تو حافظہ ساتھ چھوڑ گیا لیکن حاضرین محفل نے شہباز شریف کی یہ مشکل دور کر دی۔

مزید خبریں :