پاکستان
26 مئی ، 2016

رکاوٹوں کے باجود زکوٰۃ جمع کریں گے، فاروق ستار

رکاوٹوں کے باجود زکوٰۃ جمع کریں گے، فاروق ستار

 


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناہے کہ تمام رکاوٹوں کے باجود خدمت خلق فاونڈیشن کے تحت زکوٰۃ اور فطرہ جمع کیا جائے گا۔تاہم انہوں نے کارکنوں کو تنبیہ کی کہ کہیں بھی زور زبردستی نہیں ہونی چاہئے ۔
 
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جس میں کارکنوں کی بڑتی تعداد نے شرکت کی۔

فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال زکوٰۃ، فطرہ اور کھالیں جمع کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جس کی وجہ سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والے امدادی کام متاثر ہوئے،  فاروق ستار نے خدشے کا اظہار کیا کہ اس سال بھی رکاوٹیں ڈالی جائیں گی ۔

مزید خبریں :