27 مئی ، 2016
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے ایف بی آر کی درخواست پر ایان علی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے اسپیشل جج کسٹم کے 30 مارچ 2016 کے فیصلے کے خلاف ایف بی آر کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس میں ٹرائل کورٹ نے ایان علی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
ایف بی آر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایان علی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش کی اجازت دی جائے۔