پاکستان
27 مئی ، 2016

ہمارے مقابلے کیلئے ماضی میں اتحاد بنتے رہے ہیں،قائم علی شاہ

ہمارے مقابلے کیلئے ماضی میں اتحاد بنتے رہے ہیں،قائم علی شاہ

 


وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی سیاسی اتحاد بنتے رہے اور اب بھی 14جماعتوں کا اتحاد بنا ہے ، مگر اس اتحاد میں سب کے سب لیڈر ہیں ، کارکن کوئی نہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ مٹھی میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام باشعور اور بھٹو کے شیدائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پھر رہے ہیں حالانکہ ان کی عمر ابھی جدو جہد کرنے کی نہیں ہے، نام نہاد لیڈر سیلف اسٹائل اور سیاسی یتیم ہیں، ان لیڈروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مزید خبریں :