27 مئی ، 2016
پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل معمولی تکلیف پرعلاج کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان کرسٹوفر سنائیپس کے مطابق ڈیوڈ ہیل معمولی تکلیف پر علاج کے لیے اسپتال گئے،جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکی سفیر کی یہ معمولی تکلیف چند روز میں ٹھیک ہوجائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکی سفیر اسپتال کی اچھی سروس پر خوش ہوئے۔