27 مئی ، 2016
وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی، لاکھوں لوگ ان کیلئےدعاگو ہیں۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ دعائیں ادویات سے زیادہ مؤثر ہیں، لوگ وزیراعظم کے لیےدعاگوہیں انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے، ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کی ہدایت کیہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 2011 ءمیں وزیراعظم کی انجیو گرافی کرائی تھی، کچھ پیچید گیوں کے باعث ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوسرجری سے پہلے آئندہ 3روز تک مخصوص ادویات دی جائیں گی، وزیراعظم سرجری کے بعد ایک ہفتے تک اسپتال میں قیام کریں گے۔