27 مئی ، 2016
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے ،سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق مقابلےمیں 3دہشت گردمارےگئے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اطلاع تھی کہ بم دھماکوں اور خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ علاقے میں موجود ہیں، علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، بارود اور بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔